ڈاکٹر طاہر القادری کا بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 9 فروری 2017 22:46

ڈاکٹر طاہر القادری کا بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف افسانہ نگار دانشور بانو قدسیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وفد نے سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے بانو قدسیہ کے صاحبزادے اثیر احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ فاتحہ خوانی کی اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے رہنمائوں ساجد محمود بھٹی ،شہزاد رسول، نوراللہ صدیقی، شیخ آفتاب نے اثیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانو قدسیہ پاکستان کا سرمایہ اور فخر تھیںان کی تحریریں رہتی دنیا تک علم و دانش کے موتی بکھیرتی رہیں گی۔ بانو قدسیہ جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ رہنمائوں نے دعا کی اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ اثیر احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :