دفاع پاکستان کونسل کا حکمرانوں کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ

حکمران انڈیا اورامریکہ کو خوش کرنے کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں ،حافظ سعید کی گرفتاری سے کشمیرکاز کو شدید نقصان پہنچا ہے انڈیا کے موقف کو عالمی سطح پر درست تسلیم کیا گیا ہے ملک بھر کی دینی جماعتیں متحد ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے والوں حکمرانوں کا راستہ روکیں،رہنمائوں کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 9 فروری 2017 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے حکمرانوں کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،حکمران انڈیا اورامریکہ کو خوش کرنے کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں ،حافظ سعید کی گرفتاری سے کشمیرکاز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انڈیا کے موقف کو عالمی سطح پر درست تسلیم کیا گیا ہے ملک بھر کی دینی جماعتیں متحد ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے والوں حکمرانوں کا راستہ روکیں ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے چیرمین مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی ایک فرد کی نظر بندی کا مسئلہ نہیں اصل میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کے لیے جو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہورہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آواز اٹھانے کے لیے 2017 کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تو اس کو دبانے کے کیے حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا انہوںنے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد متحرک ہوئی اس کا مقصد سیاست نہیں ملکی دفاع ہے انہوںنے کہاکہ بھارت کی پشت پر امریکا اور اسرائیل کھڑے ہیں جماعت الدعوہ کے خلاف اقدامات سے ہم نے بھارتی الزامات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان ہندوستان میں مداخلت کررہا ہے انہوںنے کہاکہ حافظ سعید کے خلاف عدالتوں میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئے گئے اب اچانک ایسا کیا مل گیا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف جماعت الدعوہ کے خلاف اقدامات کیئے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں اسلامی تشخص کو ختم کرکے لبرل معاشرہ بنانے کی بات کی جارہی ہے اس وقت ملک میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں جوکہ اسلام کیخلاف مہم ہے مولانا سمیع الحق نے صدر مملکت کی خاموشی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اسلام کے خلاف اقدامات ہورہے ہیں صدر پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے وہ منموہن سنگھ بنے ہوئے ہیںانہوں نے کہاکہ بھارتی و امریکی دباو پر ہم مزید کیا کیا اقدامات کریں گے ہم حافظ سعید کی گرفتاری کیخلاف تحریک شروع کریں گے انہوںنے کہاکہ ملک میں تحریک نفاذ مصطفی کی طرز پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے دینی جماعتیں وقت ضائع نہ کریں پانی سر سے گزر رہا ہے سڑکوں پر نکل کر تحریک چلانے کا وقت ہے جماعت الدعوہ کے رہنما حافظ عبدالرحمان مکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فروری شروع ہونے سے قبل مہم چلاکر حافظ سعید کو گرفتار کرکے مقبوضہ کشمیر میں بہت غلط پیغام دیا گیا۔

(جاری ہے)

کاغذی شیر امریکیوں کی سرگوشی سے ملکی خودمختاری کو داو پر لگا دیتے ہیں۔ پانامہ کے ملزموں نے بغیر ثبوت باکردار شخصیت حافظ سعید کے خلاف اقدامات کیئے۔ حافظ سعید جو ملک بھر میں خدمت تعلیم اور دعوت میں سرگرم ہے سب کو جوڑنے کی سیاست کررہا ہے۔ جماعت الدعوہ کے امدادی کاموں سے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک دم توڑ گئی اور بلوچستان سے شاہ زین بگٹی حافظ سعید کے ساتھ کھڑے ہوئے جس پر 60 ہزار بلوچ نوجوان نے ملکی دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے پیش کرنے اعلان کیاانہوں نے کہاکہ حافظ سعید حکومت کی کشمیر پالیسی قوم کے سامنے پیش کرنے کے لیے عدالتوں میں گئے ہیں اورکشمیر پالیسی کی اپیل اس وقت سپریم کورٹ میں دائر ہے حافظ سعید ملک بھر میں کشمیریوں کی آواز بنے انہوں نے کہاکہ رائیونڈ میں مسلمانوں کے قاتلوں کا استقبال کرنے والوں نے یوم یکجہتی سے قبل حافظ سعید کو گرفتار کرلیا اور امریکی دباو کی کہانی گھڑی گئی جبکہ اصل میں بھارت کو خوش کرنے کے لیے جماعت الدعوہ کیخلاف اقدامات کیئے گئے انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر خارجہ ہی نہ ہو وہاں خارجہ پالیسی کیا ہوگی پاکستان کی خارجہ پالیسی صرف وزیر آعظم کے کمرے تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم ایٹمی طاقت اور ٹیکنالوجی میں ماہر ہونے کے باوجود خارجہ پالیسی میں محروم ہیں ہمارا وزیر دفاع وزیر خارجہ اوروزیر تعلیم نہیں ہے تعلیم کا شعبہ این جی اوز کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے جہاں تعلیم اور خارجہ پالیسی نہ ہو وہ قومیں تباہ اور گمنام ہوجاتی ہیں ناجانے پارلیمنٹ کس طرح بغیر وزیر خارجہ کے چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ جو شخص ملک بھر میں ریلیف کے کام کررہا ہے اس کی کردار کشی کی جارہی ہے جو شخص ملک کے ہر حادثے میں مرہم رکھتا ہے اس کو نظر بندکیا گیا اورجو فورتھ شیڈول مجرموں ڈاکوں ہر لگایا جاتا ہے وہ حافظ سعید پر لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی سرحدیں اور اسلامی شناخت خطرے میں ہیںبانی پاکستان کی مسلم لیگ سے لفظ مسلم نکانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ حافظ سعید نے 2017 کو کشمیر کے نام منسوب کرنے کا مشورہ دیا تو سب جماعتوب نے اس کی تائید کی ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء کہتے ہیں جماعت الدعوہ کی کشمیر پالیسی حکومت سے متضاد ہے حکمرانوں سن لو ہماری کشمیر پالیسی بانی پاکستان کا کشمیر کو شہ رگ قرار دینا اور لیاقت علی خان کا مکا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جلسہ جلوس اور تقاریر سے کچھ نہیں ہوگا دینی رہنما مل کر بڑی تحریک چلائیںانہوں نے کہاکہ یہ وقت دوسروں کی جانب نہ دیکھنے اوراپنی باری کا انتظار نہ کریں بلکہ دینی جماعتیں اٹھ کھڑی ہوںانہوں نے کہاکہ حافظ سعید کی گرفتاری سے سرینگر میں پیغام گیا جس کے بعد حریت رہنماوں کے دکھ برے بیانات سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں سے پابندی اٹھا کر حافظ سعید پر پابندی لگادی گئی ہے دینی جماعتیں سیاسی کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ چند روز میں 24 ویں ترمیم آنے والی ہے۔

ہر دینی جماعت کے ووٹ ہیں وہ متحد ہوجائیںتو کوئی بھی قوت ان کو ہرا نہیں سکتی ہے انہوں نے کہاکہ 20 کروڑ پاکستانی مودی کو نہیں سمجھتے نواز شریف اسے سمجھتا ہے اور اس کی مانتا ہے انہوں نے کہاکہ ابھی حکومت نے شکیل آفریدی کو چھوڑنا ہے اور اسلامی قوانین میں ترامیم کرنی ہیں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدرناجمل خان وزیر نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے اعلان سے چند گھنٹے قبل بھارتی فلموں پر پابندی اٹھائی گئی ہم انڈیا اور کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں آئین جمہوریت ہے تو پھر قوم کو بتایا جائے کہ حافظ سعید کو کیوں نظربند کیا گیا ڈان لیکس کے بعد انڈیا میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیر چلے گئے جبکہ سارک کانفرنس کا انڈیا نے بائیکاٹ کیا ہمیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کرنی چاہیئے تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان نے حافظ سعید کو گرفتار کرکے بھارتی موقف کو دنیا کے سامنے درست قرار دے دیاہمارے حکمران لیڈر نہیں ڈیلر ہیں پانامہ لیکس کی وجہ سے یہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں پھر بھی حکومتی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ امریکی صدر اور بھارتی دہشتگر صدر کے کہنے پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ملک کی سیاسی جماعتوں کو ملا کر جرگہ لے جانا چاہیئے اور حکومت سے کہا جائے کہ خاندانی مفادات کی بجائے ملکی مفاد سامنے رکھیںانہوںنے کہاکہ حافظ سعید کی فلاحی تنظیم کو اس وقت دیکھا جب وزیر ستان میں کوئی مدد کو نہیں پہنچا اور یہ امدادی کام کررہے تھے جہاں حکومت نہیں پہنچ سکتی جماعت الدعوہ وہ پہنچ کر امدادی کام کرتی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت نے یہ پابندی حافظ سعید پر نہیں بلک مظلوم کشمیریوں اور مستحقین کی امداد پر لگائی گئی ہے مسلم کانفرنس کے سربراہنسردار عتیق احمد نے کہاکہ حکومت جموں کشمیر سے دستبرداری اور گلگت کو صوبہ بنا کر کشمیر کا کیس کمزور کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے ہم سب قصور وار ہیں ہم مسلم لیگ اور نواز شریف کو دائیں بازو کا سمجھ کرحمایت کرتے رہے انہوںنے کہاکہ جس شخص نے 2017 کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا جو ملک کے کونے کونے تک امدادی کام کرتا رہا ہندوستان جس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کررہا ہے ہم نے بغیر کسی مقدمے اور جرم کے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا انہوںنے کہاکہ ملک پر امریکی دفاع نہیں بلکہ ڈان لیکس کے حوالے سے فوج پر دباو ڈالنے کے لیے جماعت الدعوہ کیخلاف اقدامات کیئے گئے انہوں نے کہاکہ حافظ سعید کا قصور کیا ہے میں ایک کشمیری کی حیثیت سے سوال کرتا ہوں حکومت ہندوستانی فلموں اور حافظ سعید کا فیصلہ ایک وقت میں کرتے ہیں ایک پر پابندی اٹھا رہے ہیں اور دوسرے پر لگارہے ہیںانہوںنے کہاکہ ہندوستان پاکستان میں فلمی نمائش سے ملنے والی آمدنی کو کشمیر میں اپنی فوج پر خرچ کرکے مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر اور دنیا میں جہاں جہاں کشمیری موجود ہیں وہاں حافظ سعید کے لئے آواز اٹھائیں گے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اور گجرات کے قاتلوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ملک کا سودا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون میں جو دہشتگردی ہوئی مجھے پہلے بتایا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے نتائج بھگتیں گے انہوں نے کہاکہ اگر دھرنے میں سب دینی جماعتیں ساتھ دیتیں تو آج قوم شریف برادران سے نجات حاصل کرلیتی انہوں نے کہاکہ شادی کی تقریب میں گلابی پگڑی پہن کر نواز شریف کی دعوت پر 42 انڈین پاکستان آئے جنھیں کوئی روک ٹوک نہیں نہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوچھ سکتے ہیںانہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنے ملک کی فوج کیخلاف کھڑے ہوکر باتیں کرتے ہیں کیا وہ ملک سے وفادار ہوسکتے ہیںاس وقت قرضے لے کر ملک کو کمزور کیا جارہا ہے تا کہ قرضووں کے بدلے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ کرلیا جائے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 30 ملین کا لالچ دے کر ماڈل ٹاون سانحہ پر چپ رہنے کا کہا گیا تھا اگر ہم اکھٹے نہ ہوئے تو ایک ایک کرکے مارا جائے گاانہوں نے کہاکہ بات صرف حافظ سعید کی نہیں کشمیر کی ہے ہم کشمیر کے نام پراپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اگر پانی بند ہوگیا تو ہماری زمین بنجر ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں پر احسان نہیں بلکہ قرض چکا رہے ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس لیے کمزور کیا جارہاہے کہ ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کرلی جائے اگر حکمران کشمیر پر تیار نہیں تو قوم کو خود تیار ہونا ہوگا امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ بھٹو کے دور میں قیادت میں دینی غیرت تھی موجودہ حکومت اسلامی قوانین کے حوالے سے تبدیلیاں کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تحریک عروج پر تھی اس موقع پر حافظ سعید کو نظربند کردیا گیا حافظ سعید کی نظر بندی مجھے حکومت کی جانب سے کوئی بڑے اقدام سے توجہ اٹھانے کی کوشش لگتا ہے انہوںنے کہاکہ ہم آئین اور دستور پاکستان میں رہتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنی ہوگی ہدیہ الہادی پاکستان کے سربرا ہ اور سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میر لاہور پیر سید گیلانی نے کہاکہ تاریخ میں امریکی اسٹیبلشمٹ کو پہلی مرتبہ شکست ہوئی ہے اور یہودی کھل کر میدان میں آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا کے گریٹ گیم میں سب سے پہلے حافظ سعید کو پابند سلاسل کیا گیا ابھی آغاز ہے جو بھی نظریاتی لوگ ہیں ان کو سائیڈ پر کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہمیں سڑکوں پر نکل کر دباو کے سامنے بند باندھنا ہوگا اس موقع پر جراتمندانہ فیصلے کیئے جائیں حافظ عاکف سعیدنے کہاکہ حافظ سعید کو عدالتوں نے بری کیا ان کی گرفتاری توہین عدالت ہے انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع اور دین اسلام کے نفاذ کے حوالے سے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے عالمی تحفظ ختم نبوت کے سربراہ نمولانا اللہ وسایا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع ہوئے ہیں قائد اعظم یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ کا نام قادیانی شخص کے نام پر رکھنا افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ بھٹو کے دور میں قومیائے گئے اداروں میں کچھ قادیانیوں کے تھے اب وہاں مسلم طلباء زیر تعلیم ہیں ان تعلیمی اداروں کو مسلمانوں سے واپس لیکر قادیانیوں کے حوالے کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اندیشہ ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اور قادیونیوں کے حوالے سے قانوں کو تبدیل نہ کردیا جائے اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہاکہ کشمیر، ناموس رسالت اور حافظ سعید کی نظربندی پر آج جو گفتگو ہوئی اس سے اتفاق ہے۔

حافظ سعید کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں یہ منصوبہ بندی دو سال قبل نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیار کی گئی تھی اوردیگر جماعتوں کے ذمہ داران بھی اس نیشنل ایکشن پلان کی زد میں آئے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہماری جماعت کے 1 ہزار سے زائد ذمہ داران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے مولانا اعظم طارق کا بیٹا معاویہ اعظم ایک سال سے لاپتہ ہیں گزشتہ دو سالوں سے ملک میں مذہبی جماعتوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اگر مذہبی جماعتیں احتجاج کرتیں تو آج حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا جاتا انہوں نے کہاکہ حکومت ایک ایک کرکے دینی جماعتوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف پالیسی بناچکی ہے انہوں نے کہاکہ اگر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو پھر حکومت کشمیر پر بولنے والوں کو کیوں گرفتار کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام عزائم صرف مذہبی لوگوں کیخلاف ہیں اورگستاخ بلاگر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے دفاع پاکستان کونسل نے شیعہ سنی فسادات کو روکنے کی کوشش کی آج ملک میں امن و امان ہے مگر بعض عناصر سوشل میڈیا کو استعمال کرکے توہین رسالت و صحابہ پھر ملک میں فسادات کروانے کی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کے احتجاج پر گستاخ بلاگر کو رہا کردیا گیا جب کہ مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد اب بھی گرفتار ہے فورتھ شیڈول میں شامل لوگوں کے شناختی کارڈ ابھی تک بلاک ہیںامیر جماعت اہلحدیث مولانا عبدالغفار روپڑی نے کہاکہ حافظ سعید کو گرفتار کرنے کا نتیجہ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ کو نظر آجائے گاانہوں نے کہاکہ کشمیر اور نظریہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں شریف برادران کے حالیہ اقدامات کے بعد ان کو منتخب کرنے اور ووٹ دینے کے حوالے سے علماء کا مشترکہ فتوی جاری کرنا چاہیئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما سید عتیق الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب ہمیں گفتگو سے آگے بڑھ کر عملی تحریک شروع کرنی چاہیئے دفاع پاکستان کونسل کا آغاز جس بھرپور زور اور قوت سے ہوا اسی انداز سے تحریک چلاکر ہم اپنی بات منواسکتے ہیںانہوں نے کہاکہ حافظ سعید کی نظربندی کی پرزور مذمت کرتا ہوں امریکہ میں ایک بوکھلایا ہوا شخص صدر بنا جس کے بعد ہمارے حکمران بھی بوکھلا گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے محسنوں کو قید و بند میں ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی کشمیر کی سب سے مضبوط آواز حافظ سعید ہیں جتنا روکیں گے لوگوں کی محبت مزید بڑھتی جائے گی۔

حافظ سعید کی رہائی کے لیے ہونے والے ہر احتجاج میں مرکزی جمعیت اہلحدیث بھرپور شرکت کرے گی جماعت اسلامی کے ضلعی صدر زبیر فاروق نے کہاکہ حافظ سعید کو بھارت اور امریکا کے دباو پر نظربند کیا گیا اس کی شدید مذمت کرت ہیں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی مذمت کرتے ہیں انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کی پالیسی نہیں بلکہ یہ مودی اور ٹرمپ کی پالیسی ہے جو موجودہ حکمران نافذ کررہے ہیںانہوں نے کہاکہ غلاموں کی کوئی پالیسی نہیں ہوتی وہ آقا کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہیں امریکی صدر ٹرمپ شدت پسندی یا دہشتگردی کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ہے انہوں نے کہاکہ 2016 میں کشمیر کی تحریک میں ولولہ اور جذبہ پیدا ہوااور ہر شخص نے انڈیا کے خلاف اعلان بغاوت کیا اگر پاکستان کی طرف سے بھرپور سپوٹ ہوتی تو کشمیر کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ جاتی انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو ایسے وقت میں حافظ سعید کو نہیں تحریک آزادی کو نظر بندکیا ہے یہ حکمران تحریک آزادی کشمیر کے دشمن ہیں حافظ سعید کو گرفتار کرکے کارگل کی تاریخ دھرائی گئی اور کشمیریوں سے غداری کی گئی انہوں نے کہاکہ حافظ سعید کی رہائی کے کیے بڑی مہم شروع کرنی چاہیئے ہم سب متحد ہوکر آواز اٹھائیں گے۔

۔۔۔۔اعجاز خان