رواں مالی سال 2016-17 میں پاکستان نے 11.76 ملین ٹن ریفائنڈ اور کروڈ تیل درآمد کیا

جمعرات 9 فروری 2017 22:43

رواں مالی سال 2016-17 میں پاکستان نے 11.76 ملین ٹن ریفائنڈ اور کروڈ تیل درآمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) رواں مالی سال 2016-17 میں جولائی تا دسمبر2016 کے دوران پاکستان نے 11.76 ملین ٹن ریفائنڈ اور کروڈ تیل درآمد کیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران7.82 ملین ٹن تیل درآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں تیل کی مقامی ضروریات کا75فیصد حصہ درآمدات سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ مقامی طور پر حاصل ہونے والی تیل کی پیداوار سے ملکی ضروریات کا 25 فیصد حصہ پورا کیا جاسکتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جاری مالی سال میں جولائی 2016 تا جنوری2017 کے دوران15.17 ملین ٹن تیل کی فروخت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :