بلی ہلاکت کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت

عدالت نے مدعا علیہ ڈاکٹر کی دائر درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی

جمعرات 9 فروری 2017 22:32

بلی ہلاکت کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) بلی ہلاکت کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مدعا علیہ ڈاکٹر کی دائر درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔ تفصیلات کے مطابق بلی ہلاکت کے خلاف ڈھائی کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے مدعا علیہ ڈاکٹر کی دائر درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مدعا علیہ ڈاکٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہرجانے کی دعویدار خاتون کو بلی کی ہلاکت سے متعلق میڈیا میں الٹے سیدھے بیان دینے سے روکا جائے، میڈیا پر خبروں کے باعث پیٹس کلینک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے لہذا میڈیا کو کیس کی کوریج سے روکا جائے۔ فاضل جج نے مدعا علیہ ڈاکٹر کی میڈیا کوریج سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔ ڈاکٹر کی درخواست پر بحث اب یکم مارچ کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون سندس ہورین نے دوران علاج بلی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ (عدنان یوسف )

متعلقہ عنوان :