سپریم کورٹ : پانامہ کیس 15فروری سے دوبارہ سماعت کے لئے مقرر

جمعرات 9 فروری 2017 22:32

سپریم کورٹ : پانامہ کیس  15فروری سے  دوبارہ سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سے متعلق کیس 15فروری سے سماعت کے لئے مقرر کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی کے بعد پانامہ کیس 15فروری سے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 2ہفتے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کے امراض قلب میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔۔۔( علی)