ہونہار طلبا ء و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، رانا مشہود احمد
جمعرات 9 فروری 2017 22:05
(جاری ہے)
پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔اجلاس میں ایم این اے مسلم لیگ (ن) شیزا فاطمہ خواجہ،ایم پی ایز لبنیٰ فیصل ،حنا پرویز بٹ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرنے شرکاء کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان تعلیم یافتہ ٹیچرز کی بھرتی سے تعلیمی معیار میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اور اب پرائیویٹ سکولوں سے طلبہ سرکاری سکولوں کی طرف آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع کے تعلیمی اداروں میں طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہز ار روپے کر دیا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت اس سلسلے میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میںاضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو ’’ گارڈ آف آنر‘‘ پنجا ب حکومت کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.