جیپ ریلی کے شرکاء کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی ترجیح ہی,اشفاق خان

چولستان جیپ ریلی کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی پلان جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

جمعرات 9 فروری 2017 21:54

جیپ ریلی کے شرکاء کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی ترجیح ہی,اشفاق خان
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) جیپ ریلی کے شرکاء کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، ٹریفک سٹاف اپنی ذمہ داریاں الرٹ ہو کر سرانجام دیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراشفاق خان۔ تفصیل کے مطابق بارہویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرکے عمل درآمد جاری ہے۔سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام آفیسران اور جوانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

دوران ڈیوٹی شرپسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک کے آمدہ مسائل کے حل کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک بہاول پور محمد ندیم بٹ سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے، شرکاء جیپ ریلی کی گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پرطے شدہ مقام پر کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے۔

انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایاجائے، کسی بھی صورت میں عوام الناس کو ٹریفک جام کی اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے برعکس اس بار جیپ ریلی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 800کے قریب پولیس آفیسران و اہلکاران کو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جو اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔

ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے اس بار ایک الگ سے عارضی کچی سڑک بھی بنوائی گئی ہے جس کے استعمال سے یقینا ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنائے جائے گا۔ ڈی پی او نے جیپ ریلی کے شرکاء سے تیزرفتاری سے اجتناب اور ٹریفک پولیس سٹاف سے تعاون کی امید کی ہے، اس سے ٹریفک سٹاف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بااحسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :