پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ کی ملاقات، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 9 فروری 2017 21:17

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سینیگال فضائیہ کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سیسینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمعرات کو سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معززمہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سینیگال کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نیسینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :