ترقیاتی کام کرنا ہمارا مشن ہے ، تختیوں کے شوقین عوام کو کچھ نہیں دے پائے ،شہرام خان ترکئی

وقافی حکومت گیس پر سیاست نہ کرئے بلکہ بلاتفریق عوام کو سوئی گیس مہیا کی جا ئے ، سینئر صوبائی وزیر

جمعرات 9 فروری 2017 21:04

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شہرام خان ترکئی نے واضح کر دیا ہے کہ ترقیاتی کام کرنا ہمارا مشن ہے تختیوں کے شوقین عوام کو کچھ نہیں دے پائے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالی جا سکتی ہے مگر بہت جلد عوام کو حقیقت سے واقف ہو جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ٹی آئی ضلع صوابی کی تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

جس سے ایم این اے انجینئر عثمان خان ترکئی ، ضلعی صدر انور حقداد اور حاجی بلند اقبال وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے عوام کی فلاح بہبود کے لیے بہترین پروگرام شروع کیے اور عوام ان سے بھر پور فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں محکمہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انھوں نے آج جمعہ کے روز وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی میں سوئی گیس افتتاح کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منصبوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال سکتے ہو مگر اللہ تو سب حقیقت سے واقف ہے ان کا کہنا تھا کہ سب منافقین کو عوام پہچان چکے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیس پر سے پابندی اٹھا ئی جا ئے اور پورے خیبر پختونخوا میں گیس کی ضرورت ہے گیس مہیا کی جا ئے اور پرزور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وقافی حکومت گیس پر سیاست نہ کرئے بلکہ بلاتفریق عوام کو سوئی گیس مہیا کی جا ئے اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے امیر مقام کی ان کے حلقے میں مداخلت کی پرزور مذمت کی اور کہا میرے فنڈز سے وزیر اعظم کے مشیر ہونے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے میرے منصوبے پر افتتاح کرنا کہنا کا انصاف ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر پشاور ریجن بلند خان ترکئی ، ضلعی صدر انور حقدار ، ضلعی جنرل سیکر ٹری میجر فدا حسین ، اور دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :