پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام فری کیمپ براے ٹرک ڈرایئورز کا انعقاد

جمعرات 9 فروری 2017 20:59

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام فری کیمپ براے ٹرک ڈرایئورز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے شیخوپورہ میںماچھی کے ٹرک اڈہ پر ڈرائیورزکے لئے فری کیمپ کا آغاز کر دیا ہے ۔ کیمپ ایک ماہ جاری رہے گا۔ کیمپ میں بس اور ٹرک ڈرائیورز کے لئے مفت بلڈ گروپنگ، ایچ آئی وی، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کی سہولیات کا اہتمام کیا گیاہے۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں ایڈز اور ہیپا ٹائٹس کی ادویات بھی مفت فراہم کرے گا۔

کیمپ کا افتتاح چیرمین زکواة و عشر کمیٹی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سید مشتاق حسین نے کیا۔ تقریب میں صدر پنجاب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ذوالفقار علی چوہدری، صدر پنجاب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن رانا ایم خالد، وائس چیرمین پنجاب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ملک لیاقت علی ، ممبر پنجاب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ، حاجی ایم ارشد، صدر پی ایس او ایمپلائز لیگ ایم حفیظ گجر ، صوبائی نائب صدر پنجاب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک جمیل اور منیجر آپریشنز پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام یاسر عباس مرزا شامل تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور میں پہلے ہی فری کیمپ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں ڈرائیورز کو مفت چیک اپ اورطبی سہولیات کے علاوہ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے صدر پنجاب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اس اقدام کو سراہتے ہوے کہا کہ ایسے کیمپس کی اشد ضرورت ہے اور ڈرائیورز حضرات کو ان کیمپس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

نمائندہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام یاسر عباس صاحب نے کہا کہ شیخوپورہ صوبے کے اہم صنعتی شہروں میں سے ہے اور آمدورفت کا بڑامرکز ہے اُنہوں نے کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام مسلسل آگاہی، مفت چیک اپ اور علاج کے ذریعے معاشرے سے ایچ آئی وی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :