فروری کو دنیا بھر کے مظلوم و حریت پسند طبقہ انسانی زنجیر بنا کر عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کرکے ظلم و نا انصافی کے خلاف اپنی نفرت کا عملی مظاہرہ کرتا ہے، دنیا بھر میںیوم یکجہتی کشمیر نہایت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانا ہے ،پاکستان وآزاد کشمیر بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں ،جلوس، سیمنار وتقریبا ت منعقد ہوئی ،نماز فجر کے بعد آزادی کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب اور کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی

انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری شیخ معراج خالدیوم اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب

جمعرات 9 فروری 2017 19:30

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) جموں و کشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری شیخ معراج خالد نے گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول اٹھ مقام میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری کو دنیا بھر کے مظلوم و حریت پسند طبقہ انسانی زنجیر بنا کر عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کرکے ظلم و نا انصافی کے خلاف اپنی نفرت کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے، جس کی واضع مثال دنیا بھر میںیوم یکجہتی کشمیر نہایت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانا ہے پاکستان وآزاد کشمیر بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں جلوس سیمنار تقریبا ت منعقد ہوئی نماز فجر کے بعد آزادی کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب اور کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اسی سلسلہ میں ریاست بھرمیں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جموں و کشمیر اساتذہ کے زیر اہتمام ایک ریلی مرکزی صدر پروفیسر چوہدری لیاقت علی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں انجمن اساتذہ کے مرکزی عہددران وضلعی اور تحصیل عہدددران کے علاوہ سٹی مظفرآباد کے درجنوں اساتذہ نے شرکت کی انجمن اساتذہ کے مرکزی صدر پروفیسر چوہدری لیاقت علی انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر پروفیسر سردار اورنگزیب خان ،نصابی بیورو کے سر براہ سید زاہد حسین نعیمی ،مرکزی سکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد ،مرکزی نائب صدر راجہ مجیب الرحمن انجمن اساتذہ ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری راجہ مشتاق احمد خان ،ڈسٹرکٹ نیلم کے راجہ ظہور احمد خا ن نے احاطہ دربار سائیں سہیلی سر کار میںاساتذہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بر سر پیکار ہیں کشمیر مذہبی جغرافیائی تہذیبی و ثقافتی غرض ہر لحاظ سے پاکستان کا لازمی حصہ ہے سیاسی اختلافات بلائے طاق رکھ کر کشمیریوں سے پاکستانیوں کا اظہار یکجہتی قلبی و روحانی لحاظ سے ایک قوم ہونے کا عملی ثبوت ہے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجمن اساتذہ شیخ معراج خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ آزادی کی یہ انسانی زنجیر کشمیریوں کی حفاظت کی علامت ہے جسے آج ریاست جموں و کشمیر میں انجمن اساتذہ آزاد کشمیر نے جبکہ پاکستان میں انجمن اساتذہ پاکستان نے یہ انسانی زنجیر بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیری پاکستانی قوم کا آپس میںقلبی و روحانی تعلق ہے پانچ فروری کا دن کوایک علامت کی حثیت حاصل ہے اور بھارت کے حکمران و عوام تک یہ پیغام بذریعہ میڈیا پہنچایا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام اس جدو جہد آزادی میں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان او ر پوری امت مسلمہ کی برادری بھی ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :