فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے علاقے کے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا، شہاب الدین

جمعرات 9 فروری 2017 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) فاٹا میں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے کہا خیبر پختونخوا میں فاٹا کے ضم ہونے سے علاقے کے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اصلاحات کے بل میں خیبر پختونخوا میں فاٹا کے ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے علاقہ کے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا، غریب لوگوں کے بچوں تک بھی بنیادی تعلیم کی رسائی ہو گی اور آمدنی کے ذرائع بھی بڑھیں گے،یہ چترال اور بلوچستان کے درمیان رابطے کا بھی ذریعہ ہو گا،انہوں نے مزید بتایا کہ فاٹا کے اصلاحات کا بل ابھی کمیٹی میں ہے اور جلد ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :