پی ٹی آ ئی لیبر ونگ پنجاب کے صدر رانا سلیم نیاز مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے

جمعرات 9 فروری 2017 17:56

پی ٹی آ ئی لیبر ونگ پنجاب کے صدر رانا سلیم نیاز مسلم لیگ (ق) میں شامل ..
لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) تحریک انصاف لیبرونگ پنجاب کے صدر رانا سلیم نیاز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس سلسلہ میں انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں سینئر نائب صدر میاں محمد منیر اور میاں عبدالستار سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شامل ہوگئے،اس موقع پر میاں محمد منیر نے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے ہرایک کیلئے کھلے ہیں جو بھی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرے گا ہم اسے کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے، اس موقع پر میاں عبدالستار ،شاداب جعفری،رانا ریاض،سجاد بلوچ،اعجاز چوہدری،رانا حنیف،نعیم ،شرافت و دیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :