سی پیک کے تحت اگلے سال کے آخر تک توانائی کے 12منصوبے مکمل ہوجائینگے ‘سرکاری ذرائع

مذکورہ منصوبوں سے 5ہزار میگا واٹ بجلی میسر آئیگی،دیا مر بھاشا ڈیم پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے

جمعرات 9 فروری 2017 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اگلے سال کے آخر تک توانائی کے 12منصوبے مکمل ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ساہیوال میںکوئلے سے چلنے والے بجلی گھر ، پورٹ قاسم بجلی گھر اور کروٹ پن بجلی گھر سمیت توانائی کے 12منصوبوں سے 5ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک میں طلب ورسد میں فرق کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ذرائع کے مطابق حکومت دیامربھاشاڈیم جیسے بڑے پن بجلی منصوبے پربھی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔101ارب روپے سے منصوبے کیلئے حصول اراضی کاعمل مکمل ہوگیا ہے اور یہ منصوبہ 8سے 10سال میں مکمل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :