انجمن طلباء اسلام کا طلبا ء یونینز بحال کرنے کا مطالبہ

جمعرات 9 فروری 2017 17:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) انجمن طلباء اسلام( اے ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ طلبا ء تنظیمیں جمہوریت کی نرسری ہیں پابندی ہٹا کر الیکشن کروائے جائیں۔ 9 فروری1984میں طلبا ء تنظیموں پر عائد کی جانیوالی پابندی کے خلاف جمعرات کوانجمن طلبا ء اسلام نے یوم سیاہ ء مناتے ہوئے ملک گیر احتجاج کیااوراسلام آباد،راولپنڈی ، کوئٹہ،لاہور ،پشاور،کراچی،ملتان ،سیالکوٹ،بہاولپورسمیت ملک کے تمام چھوٹے برے شہروں میں طلبا ء یونین کی بحالی کے لئے ریلیاں نکالیں ،اس حوالے سے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات و نشریات سید وقار علی کی قیادت میں سپر مارکیٹ تا نیشنل پریس کلب اسلام آباد ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبا ء نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے شرکت کی،ریلی کے شرکا ء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ سروں اور باز وں پر کالی پٹیاںبھی باندھ رکھی تھیں ،ریلی کے شرکاء سے مرکزی سیکر ٹری اطلا ت ونشریات سید وقار علی ،ناظم اسلام آباد ملک عزیز الرحمان ، نائب ناظم سبطین عالم،جنرل سیکر ٹری ہارون الرشید گجر، پریس سیکر ٹری محفو ظ الحسن جلالی ،ناظم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی راجہ ناصر خیال،ناظم H-8کالج رانا عمر ،ناظم H-8/4کامرس کالج حسنین ستی،جنرل سیکر ٹری بارانی یونیورسٹی راولپنڈی فیصل چوہدری و دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سید وقار علی نے کہا کہ طلبا ء تنظیموں پر 9 فروری1984 میں ایک آمر ضیا ء الحق نے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے پابندی لگائی یہ دن پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب متوسط طبقے کے لئے ملکی سیاست کا دروازہ بند کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں ہر سال طلبا ء تنظیموں کے الیکشن کروائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے بر عکس ہے۔ملک عزیزالرحمان اور سبطین عالم نے کہا کہ نے کہا کہ تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک طلبا ء تنظیموں کااہم کردار ہے۔