ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 71ترقیاتی سکیموں کی منظوری

جمعرات 9 فروری 2017 16:58

سرگودھا۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں 71ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی ۔ ان سکیموں پر 37کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ چوہدری محمد حنیف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی پی 36میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیوریج ، گلیوںاور نالیوں کی تعمیر کی 26سکیموں کیلئے 17کروڑ روپے کے فنڈٖز کی منظوری دی گئی جسمیں پی پی 33میں 22سکیمیں اور پی پی 34میں 23سکیموں کیلئے دس دس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اجلاس میں سٹی پیکج کے تحت پی پی 33اور پی پی 34میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی 45سکیموں کی بھی منظوری دی گئی ۔

ان سکیموں پر بیس کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پی پی 30میں لاہور روڈ سے علامہ اقبال یونیورسٹی /پی ایچ اے پارک تک سڑک کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس سکیم پر 71لاکھ 60ہزار روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری کمیٹی کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کیلئے فنڈز کے اجراء کیلئے حکومت کو لکھا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو شفاف ٹینڈرنگ پراسس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے کوالٹی کو ہر قیمت پر مقدم رکھا جائے گا۔