کنیز فاطمہ ہسپتال غریبوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کررہا ہے،ڈی سی سرگودھا

جمعرات 9 فروری 2017 16:58

سرگودھا۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کنیز فاطمہ پبلک ویلفیئرہسپتال فروکہ پسماندہ علاقوں کے غریب اور متوسط طبقہ کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔ اس ہسپتال کیلئے 135ایکڑ اراضی عطیہ کرنے والے مخیر حضرات اللہ تعالی کی خوشنودی او ر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالی ان کا یہ صدقہ جاریہ قبول فرمائے ۔ ضلعی انتظامیہ ادارے کی ہرممکن سرپرستی اور تعاون جاری رکھے گی، انہوں نے یہ بات کنیز فاطمہ پبلک ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے معاملات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسو آنہ اور ٹرسٹ کے دیگر ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

سالانہ ٹھیکہ فی ایکڑ پندرہ ہزار روپے سے بڑھا کربیس ہزار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کرنے والے صدقہ جاریہ کا کام کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اس کار خیر میں بھر پور معاونت جاری رکھے گی۔ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اگلا اجلاس عنقریب بلایا جائے گا۔جسمیں ٹرسٹ کے مسائل کے حل کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔، دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے دورہ فروکہ کے موقع پر رورل ہیلتھ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میںدریافت کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور ڈسپلن پر ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز کی کوششو ں اور دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :