ٹریفک حادثات میں پاک آرمی کے جوان سمیت 3 افراد جاں بحق ،8زخمی
تازہ ترین : 1

ٹریفک حادثات میں پاک آرمی کے جوان سمیت 3 افراد جاں بحق ،8زخمی

سرگودھا۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء)ٹریفک حادثات میں پاک فوج کے جوان سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا کے موضع ٹھٹہ بیرا کا رہائشی پاک فوج کا جوان احمد نواز چھٹی پر گھر آیا تھا کہ وہ موٹر سائیکل پر مڈھ رانجھا کی طرف جاتے ہوئے ڈالے سے ٹکرا گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، 63جنوبی مین روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں میٹر ک کا طالبعلم زاہد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا ، رشید کالونی کا رہائشی 28سالہ شبیر جھنگ روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔

کو ٹ مومن میں ٹانگو والی کے قریب ٹرک کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر قلا بازیاں کھاتے کھا ئی میں جا گر ی جس کے نتیجہ میں لیگی رہنما چوہد ری شاہنواز رانجھا کے بھائی رب نواز ، ان کا بیٹا حارث رانجھا ، ڈرائیور ظفر اقبال اور گن مین ذوالفقار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔؂

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/02/2017 - 16:58:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں