روسی ادیبوں اور دانشورں کے وفد کا پاکستان اکادمی ادبیات کا دورہ،معروف ادیبوں کی تصانیف کے روسی اور اردو میں تراجم پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 فروری 2017 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) روسی ادیبوں اور دانشورں کے ایک وفد نے جمعرات کویہاں پاکستان اکادمی ادبیات کا دورہ کیا۔چیئر مین پاکستان اکادمی ادبیات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بوگھیو نے اکادمی کے رائٹر کیفے میں وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے ادیبوں اور دانشورں درمیان ادبی رابطے مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وفدکے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے معروف ادیبوں کی تصانیف کا روسی اور اردو میں ترجمے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔روسی وفد نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے پر چیئر مین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :