سرگودھا، موٹر سائیکل اور کاروں کی نمبر پلیٹس کے رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 9 فروری 2017 16:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) موٹر سائیکل اور کاروں کی نمبر پلیٹس کے رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے سیف سٹی اضلاع سمیت پنجاب بھر میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے رنگ تبدیل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کی پچھلی نمبر پلیٹ کا سائز بھی بڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے ساتھ ساتھ نمبر پلیٹوں پر درج حروف کو بھی بڑا کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشں پلان اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی شہروں میں لگائے جانے والے کیمروں کی مانیٹرنگ میں موجودہ نمبر پلیٹس پڑھی نہیں جا رہی ہے۔ جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے لئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نمبر پلیٹس کے رنگ تبدیل ہو جانے کے ساتھ ساتھ سائز اور حروف بھی بڑے کر دیئے جائیں گے۔