حکومت پنجاب نے پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

جمعرات 9 فروری 2017 16:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، اس ضمن میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جہاں پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے حکومت نے پہلے مرحلہ میں لاہور اور بعد ازاں دوسرے اضلاع میں سیگریٹ نوش کرنے والے افراد کے خلاف اقدامات کریں گے۔ لاہور کے بعد اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ بنائی جانے والی کمیٹی کے اقدامات سے سیگریٹ نوشی پبلک مقامات پر پی جانے میں کمی واقع ہوئی ہے یا نہیں۔ بعد ازاں اس کا دائرہ کار سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :