خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے عملاً اقدامات شروع کر دیئے

جمعرات 9 فروری 2017 16:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے عملاً اقدامات شروع کر دیئے ہیں، نئے تعلیمی سال جو مارچ سے شروع ہو گا ان کی تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم سمیت دیگر اہم اسلامی معلوماتی مواد بھی شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلمان طلباء و طالبات کے لئے سکولوں، کالجوں کے تعلیمی نصاب میں کلاس پہلی سے چھٹی تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم، چھٹی سے 10 ویں جماعت تک اسلامی واقعات کی سورتیں پڑھائی جائیں گی، جبکہ چھٹی سے 12 ویں جماعت کے طلباء و طالبات کو قرآن پاک کا ترجمہ بھی پڑھایا جائے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ حضور اکرم صلی الله علیہ و آلہ وسلم کے اہم واقعات کے ساتھ ساتھ دیگر اہم واقعات تعلیمی نصاب کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :