پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں کی طلباء یونینوں پر پابندی کو 33 برس مکمل

اسلامی جمعیت طلباء نے یوم سیاہ منا یا،طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 فروری 2017 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں کی طلباء یونینوں پر پابندی کے 33سال مکمل ہونے پر اسلامی جمعیت طلباء نے یوم سیاہ منایا اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے پی ایم جی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کردی جس سے مال روڈ لوئر مال روڈ پر ٹریفک بند ہوکر رہ گئی احتجاجی طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر طلباء یونینوں پر عائد پابندی کے خاتمہ کے مطالبات درج تھے اسلامی جمعیت طلباء کے احتجاج کی وجہ سے راستے بند ہونے پر طلباء اورراہگیروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوئے بعدازاں طلباء پرامن منتشر ہوگئے مظاہرے میں شامل طلباء کا تعلق مختلف کالجوں سے تھا

متعلقہ عنوان :