حکمران ملک کو دیوالیہ کر نا چاہتے ہیں : لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

ملک میں جتنی کر پشن موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہو رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی

جمعرات 9 فروری 2017 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء)ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام پینے کاصاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی چاہتے ہیں جس کیلئے ہم ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے اور حکمرانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑتے رہیں گے اور حکمران جب تک عوام کو طاقت کا سر چشمہ نہیں بنا دیتے تب تک ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں حتمی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی کر پشن موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہو رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ان کی حکمرانی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی ان کیو جہ سے عالمی بینکوں کا مقروض ہو رہا ہے انہوں نے تو پاکستان کی عوام کا بیڑہ غرق کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور عوام کو ناکوں چنے چبوانے کی کوشش کی جارہی ہے حکمرانوں کے ایسے عوام دشمن اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔