Live Updates

کر یشن لیگ کی اب کو ئی فنکاری نہیںچلے گی : ڈاکٹر شاہد صد یق

صر ف فیتے کا ٹنا تر قی نہیںادھورے منصو بو ں پر حکمرانفیتے کا ٹ کر قوم کو بے و قو ف نہیں بنا سکتے پاکستان کودرپیش سیاسی ، مالی اورانتظامی بحر ن ختم کرنے کیلئے اقتدارکی باگ ڈور عمران خان کودی جائے

جمعرات 9 فروری 2017 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ صر ف فیتے کا ٹنا تر قی نہیںادھورے منصو بو ں پر حکمرانفیتے کا ٹ کر قوم کو بے و قو ف نہیں بنا سکتے فیتے کا ٹنے کے دوران کر پشن لیگ کے لیڈروں کے چہرے اترے ہو تے ہیں کر یشن لیگ کی اب کو ئی فنکاری کام نہیں آئیگی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ ملک میں بدامنی اوربدعنوانی حکمرانوں کی بدانتظامی کاشاخسانہ ہے۔

حکمران اپناپیسہ بچارہے ہیں ،ملک بچانے کیلئے دبنگ کپتان عمران خان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگراحتساب کاراستہ روکاگیا توملک میں عوامی انقلاب کسی سیلاب کی طرح لٹیروں کواپنے ساتھ بہالے جائے گا۔ حکمرانوں اوران کے بچوں سمیت حواریوںنے دونوں ہاتھوں سے قوم کاپیسہ بٹورا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش سیاسی ، مالی اورانتظامی بحر ن ختم کرنے کیلئے اقتدارکی باگ ڈور عمران خان کودی جائے ۔

خیبرپختونخوا میں مہنگائی کاگراف ڈائون جبکہ عام آدمی کامعیار زندگی خاطر خواہ بلند ہوا ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہرکوئی اپنے اپنے مستقبل کے سلسلہ میں پریشان اورمایوس ہے۔پچھلے آٹھ سال سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں مگرحکمرانوں کی فیکٹریوں اوران کے کارخانوں میں ڈبل شفٹ میں کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان نے پاکستان سے لوٹ کھسوٹ کا پیسہ برطانیہ میں منتقل کردیا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کیلئے ان کی منت سماجت کررہے ہیں مگر ان کی کوئی نہیں سنتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات