کوہستان ،ْپٹن کے مقام پر دریائے سندھ میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جمعرات 9 فروری 2017 16:41

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) پٹن کے مقام پر دریائے سندھ میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کیمطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی کار پٹن کے مقام پر دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریکسیوذرائع کے مطابق حادثہ پٹن کے قریب ہوائی موڑ پر پیش آیا جس کے کے نتیجے میں رمضان، وسیم الحسن، فرمان علی اور ارسلان دریا میں بہہ گئے ،ْ خاتون کی لاش نکال لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :