اینکر پرسن کامران شاہد نے اسپیکر ایاز صادق کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 15:42

اینکر پرسن کامران شاہد نے اسپیکر ایاز صادق کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن کامران شاہد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔کامران شاہد کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس نے ایک ایف آئی آر کاٹی ۔جس کی وجہ یہ تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دفتر کا استعمال کیا جو غیر قانونی استعمال ہے۔

(جاری ہے)

جس پر اسپیکر ایاز صادق کے دفتر ہی سے آئی جی کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ اگر ایف آئی آر پر ایف آئی آر نہ کاٹی گئی تو متعلقہ ایس پی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوا دیا جائے گا۔ ایاز صادق کے دباﺅ پر پولیس نے ایف آئی آر پر ایف آئی آر کاٹ دی۔ کامران شاہد نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پنجاب میں حکومت کو پانچ سال کا عرصہ بیت چکا ہے ۔ شہباز شریف نے تھانہ کلچر ختم کرنے کو اپنی ترجیحات میں گنوایا تھا لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہو سکا جس کی مثال ایاز صادق کا معاملہ ہے۔ کامران شاہد نے مزید کیا کہاآپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :