قومی ون ڈے کپتان اظہر علی عہدے سے مستعفی ہوگئے

جمعرات 9 فروری 2017 14:39

قومی ون ڈے کپتان اظہر علی عہدے سے مستعفی ہوگئے

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9فروری۔2017ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے ون ڈے ٹیم کی کپتان سے مستعفی ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ کردیا ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نیا قائد مقرر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریار خان کامزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگا ہے اور ان کی جانب سے بھی جلد ہی حتمی جواب آجائے گا ۔