محکمہ زراعت اور یو ایس ایڈ کے مابین 15لاکھ ایکڑ رقبہ پر زیتون کے 20لاکھ نئے پودے لگانے کا معاہدہ

جمعرات 9 فروری 2017 14:32

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) محکمہ زراعت اور یو ایس ایڈ کے مابین 15لاکھ ایکڑ رقبہ پر 5 سالوں میں زیتون کے 20لاکھ نئے پودے لگانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر بھی دستخط کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت محکمہ زراعت پنجاب وادی زیتون کے قیام کیلئے زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کو 5سالوں میں مفت زیتون کے 20لاکھ پودے فراہم کرے گا اور بارانی زرعی تحقیقی ادارہ میں زیتون تحقیقی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جہاں زیتون کی نئی ، کم وقت میں بہترین پیداوار دینے والی اقسام کی تیاری بھی یقینی بنائی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس اقدام سے جہاں 15لاکھ ایکڑ رقبہ پر زیتون کی کاشت ممکن ہو سکے گی وہیں زیتون کے شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کوبھر پور معاونت کے مواقع بھی حاصل ہو سکیں گے۔انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت پوٹھوہار ریجن کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے کوشاں ہے جس سے نہ صرف علاقے کے کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی ممکن ہو سکے گی بلکہ پاکستانی عوام بھی زیتون کی بہترین پیداوار سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :