سانحہ ماڈل ٹاؤن ، لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 14:19

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہا کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلو بٹ کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔گلو بٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گلو بٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا کو کالعدم قرار دیا گیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ گلو بٹ دیگر دفعات کے تحت اپنی سزا پوری کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق مقدمات درج تھے، جن میں توڑ پھوڑ اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمات بھی درج تھے۔ اے ٹی سی نے گلو بٹ کو 11 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :