بھارت کو بھول جائیں، پاکستان معاشی ترقی میں سب سے آگے ہے ۔ امریکی اخبار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 14:05

بھارت کو بھول جائیں، پاکستان معاشی ترقی میں سب سے آگے ہے ۔ امریکی اخبار

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : امریکی اخبار نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو بھول جائیں، کیونکہ  پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے نکل آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق  تینوں ممالک میں معاشی ترقی کی شرح بہت بہتر ہے ۔ اور ان تینوں ممالک میں پاکستان معاشی ترقی میں سب سے آگے ہے۔ رواں سال افراط زر، بجٹ اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آئی۔ مذکورہ تینوں ممالک میں معاشی تبدیلی پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے جبکہ  فوجی آپریشن سے دہشتگردی کے واقعات میں بھی واضح اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :