ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام بحال ، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 13:19

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام بحال ، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل ''بول '' ٹی وی پر پروگرام کرنے والے معروف صحافی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام ''ایسے نہیں چلے گا'' دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر عائد پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کے نوٹس پر اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام بحال کر دیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے چینل کی انتظامیہ کو نفرت آمیز تقریر نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے متعلق پیمرا کی اپیل کو نمٹایا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایپکس کورٹ نے واضح کیا کہ چینل انتظامیہ پیمرا کے نوٹس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر سکتی ہے جس کے بعد عدالت تمام فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

چینل انتظامیہ نے اس ضمن میں سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ سے رابطہ کیا ، جس پر مدعی اور ٹارنی جنرل کو 22 فورری کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے پیمرا کے 26 جنوری کو جاری کیے گئے لیٹر کو معطل کر دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت پر نفرت آمیز تقاریر کرنے اور کچھ جنرلسٹس اور کارکنان کو اسلام مخالف اور ملک مخالف قرار دینے پر موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر پیمرا نے ان پر پابندی عائد کی تھی۔