پنجاب میں ہرسطح کے بلدیاتی اداروںکے اجلاس کی صدارت کااختیارڈپٹی مئیرز/وائس چیئرمینیوں کومل گیا

جمعرات 9 فروری 2017 13:22

ْگجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) پنجاب میں ہرسطح کے بلدیاتی اداروںکے اجلاس کی صدارت کااختیارڈپٹی مئیرز/وائس چیئرمینیوں کومل گیا،پنجاب حکومت نے لوگل گورنمنٹ ایکٹ 2013میں ترمیم کردی ،اس سے قبل بلدیاتی اداروں کے اجلاسوں کی صدارت کااختیارچیئرمین/میئرزکوتھا،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لوگل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے سیکشن 68کے سب سیکشن 2اور 2اے میں ترمیم کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی اوریونین کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کااختیارڈپٹی میئرز/وائس چیئرمینوں کودے دیاہے،جہاں ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینوں کی تعدادزیادہ ہوگی توسب سے پہلے جوعمرمیں بڑاہوگااس کی سنیارٹی 6ماہ کیلئے ہوگی،اس طرح دیگراداروں میں بھی جہاں ایک سے زائدڈپٹی میئرزاور وائس چیئرمین ہونگے 6,6ماہ کیلئے اجلاسوں کی صدارت کرینگے،جبکہ ان کی عدم موجودگی میں حاضرممبران میں سے کسی ایک کوممبرچناجائے گاجوکہ اجلاس کی صدارت کرینگے،اس ترمیم سے قبل وائس چیئرمین،ڈپٹی میئرزکاعہدہ وکام صرف نمائشی اور چیئرمین کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دیناتھا،جبکہ ترمیم کے بعدوائس چیئرمین/ڈپٹی میئرزبطورسپیکرمستقل ذمہ داری انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :