پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے- پی ایس ایکس نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی‘ صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف کااسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 فروری 2017 12:35

پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے- پی ایس ایکس نے ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے، حکومت اپنے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی حالت بد تر تھی، انہوں نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 2018 سے 2025 کے درمیان معیشت میں 8 فیصد بہتری لاکر مہنگائی کی شرح 0 فیصد پر لے کر آنے کا منصوبہ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پرائس واٹر ہاوس کوپرس ( پی ڈبلیو سی) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو 2030 کی دنیا کی 32 بڑی معیشتوں میں جگہ دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہی اور خسارہ کم ہوکر صرف 4.2 فیصد رہ گیا، پہلے یہی خسارہ 8.6 فیصد زائد تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی ہے،ملک میں صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا، اور ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے مختلف زونزقائم کررہی ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔