مودی کو منموہن سنگھ پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ٹویٹر پر ''جاہل پی ایم مودی'' ٹاپ ٹرینڈ

جمعرات 9 فروری 2017 12:37

مودی کو منموہن سنگھ پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ٹویٹر پر ''جاہل پی ایم مودی'' ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) ہندو انتہا پسند نریندر مودی اپنے ہی ملک میں رسوا ہونے لگے۔ بھارتی وزیر اعظم کو سابق ہم منصب منموہن سنگھ پر کرپشن کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹویٹر پر جاہل پی ایم مودی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹویٹر صارفین نے مودی پر طنز کے نشتر برساتے رہے۔

(جاری ہے)

کسی نے مودی کو شرم دلائی تو کسی نے کہا چائے بیچنے والا گفتگو کے آداب بھول گیا۔ ایک شہری نے لکھا کہ خراب دماغی حالت کے باعث مودی وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ کوئی مودی کو آر ایس ایس کا بغل بچہ کہتا رہا تو کسی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ مودی کی شادی، اثاثے، ڈگری اور سیاسی کیرئیر جعلی، آخر کوئی چیز حقیقی بھی ہی