ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر خاتون نے شادی کے 22 سال بعد شوہر کو طلاق دے دی 🎧

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 12:25

ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر خاتون نے شادی کے 22 سال بعد شوہر کو طلاق دے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے۔ امریکہ میں ہی موجود ایک 73 سالہ خاتون نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے پر اپنی 22 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو طلاق دے دی۔ 73 سالہ خاتون نے بتایا کہ گذشتہ برس ایک لنچ کے دوران دوستوں کے درمیان میرے خاوند نے ٹرمپ کی حمایت کی تو میرے لیے حیرت کی انتہا نہ رہی۔

73 سالہ میکرومک نے کہا کہ میرے خاوند کی ٹرمپ کی حمایت سے مجھے ایسا لگا کہ مجھے دھوکہ ملا ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں آج تک خود ہی کو بے وقوف بناتی آئی ہوں۔ میرے خاوند کی اسی بات سے ہمارے درمیان فاصلے بڑھ گئے ، مجھے احساس ہوا کہ مجھ میں حقائق کو تسلیم کرنے والی صلاحیت باقی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

طلاق کا فیصلہ کرنے میں ہمیں کئی ماہ لگے، لیکن کسی بھی بحث کا کوئی فائدہ نہیں تھا اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو منانے، بحث کرنے اور اپنی سوچوں کو تبدیل کرنے کی پوزیشن میں تھے۔

میکرومک نے کہا کہ میرے خاوند بل کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنا میرے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔یہ فیصلہ بلا شبہ بہت مشکل تھا لیکن میں چاہتی ہوں کہ بل ہمیشہ خوش رہے۔ 73 سالہ خاتون کی اپنے خاوند سے ملاقات ملازمت کے دوران ہوئی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے جہاں عالمی برادری پر ایک اثر چھوڑا ہے وہیں نجی زندگیاں بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :