ٹرمپ کی یوکرین پالیسی اوباما سے بہترہے ، روس

جمعرات 9 فروری 2017 11:05

ٹرمپ کی یوکرین پالیسی اوباما سے بہترہے ، روس
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے سابق امریکی صدر براک اوباما کی پالیسی سے بہتر بتایا ہے۔

(جاری ہے)

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے اقدام قابل تعریف ہیں اور روس کو یقین ہے کہ کہ وہ مستقبل میں بھی ان پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔