ترک فلو گیس پائپ لائن،صدر پیوٹن نے منظوری دے دی

جمعرات 9 فروری 2017 10:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ر وسی صدر ولا دیمیر پیوٹن نے ترک فلو گیس پائپ لائن کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، صدرپیوٹن نے اس معاہدے کی منظوری کیلیے باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ہیں ، یاد رہے کہ یہ منصوبہ ترک اسمبلی میں گزشتہ سال دسمبر میں قبول کرلیا گیا تھا جسے بعد میں روسی پارلیمان کی زیریں شاخ ڈوما سے بھی منظوری مل گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت گیس کی سو پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی جن کی فی پائپ استعداد 15 75. ارب کیوبک میٹر ہوگی۔ ان پائپ لائنوں کا مقصد روسی گیس کو ترکی اور پھر وہاں سے یورپ پہنچانا ہے۔