سٹار بننے سے قبل مفت گنے کا جوس پلانیوالے کو مشین لیکر دینے کا وعدہ کیا تھا:شعیب اختر

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 فروری 2017 02:00

سٹار بننے سے قبل مفت گنے کا جوس پلانیوالے کو مشین لیکر دینے کا وعدہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8فروری۔2017ء )قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اینٹری سے قبل مفت گنے کا جوس پلانے والے کو مشین لیکر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے شعیب اختر کاکہنا تھا کہ جوانی میں جب وہ مقامی کلب میں کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو واپسی پر گراؤنڈ کے باہر گنے کا رس نکالنے والا کھڑا ہوتا تھا،انہوں نے طارق نامی اس شخص کو کہا کہ اگر وہ ان کا دوست بن کر 50پیسے کا گنے کے جوس کا گلاس روز پلائے گا تو وہ سٹار بننے کے بعد اسے گنے کارس نکالنے والی مشین لے کر دیں گے ۔

شعیب اختر کے مطابق ایک ، دو دن تک اس گنے والے نے اسے لفٹ نہیں کروائی تاہم اس کے بعد روز انہیں گنے کا جوس پلانے لگا،قومی ٹیم میں اینٹری کے بعد وہ واپس گئے لیکن تب تک طارق کا انتقال ہوگیا تھا تاہم انہوں نے اس کے گھر والوں کی ہر ممکن مدد کی ۔