پلاسٹک کی بوتلوں پر لکھے نمبروں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 فروری 2017 23:46

پلاسٹک کی بوتلوں پر لکھے نمبروں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

پلاسٹک کی بہت سی بوتلوں کے پیچھے دائرے یا تکون میں ایک نمبر لکھا ہوتا ہے ۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ یہ نمبر کس لیے ہوتا ہے؟ چلیں ہم بتاتے ہیں۔
یہ Resin Identification Code یا آر آئی سی کے نشان ہوتے ہیں۔ان نشانوں سے پتا چلتا ہے کہ ان بوتلوں کومقامی ری سائیکل فیکٹری میں کس طریقے سے ری سائیکل کیا جائے گا۔
بوتلوں کے پیچھے لکھے جانے والے نمبر صرف ایک سے لیکر سات تک ہوتے ہیں۔

ہرنمبر بوتل میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کی قسم کو ظاہر کرتا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1 -PET
PET یعنی Polyethylene Terephthalate عام طور پر سافٹ ڈرنک بوتلوں اور پی نٹ بٹر جار میں استعمال ہوتا ہے۔
2-HDPE
HDPE یعنی High-Density Polyethyleneکو عام طور پر بٹر ٹیوبز، ڈٹرجنٹ بوتل اور دودھ کے جگ میں استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


3۔V یا PVC
V یا PVC یعنی Polyvinyl Chloride کو فاسٹ فوڈ سروس آئٹم کے لیے بنایا گیا ہے۔


4-LDPE
LDPE یا Low-Density Polyethylene کا استعمال گروسری بیک بنانے اور Shrink Wrap بنانے میں کام آتا ہے۔
5۔ PP
PPیعنی Polypropylene کو دہی کے کنٹینر، سٹرا اور بوتلوں کی کیپ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
6۔ PS
PS یعنی Polystyrene کو مونگ پھلی پیک کرنے والے میٹریل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
7۔ Other یعنی دیگر
دیگر میں پلاسٹک کی وہ تمام اقسام آ جاتی ہیں جو دیگر اقسام میں نہیں آتیں۔

مقامی ری سائیکل فیکٹریاں اگر کسی پلاسٹک کو غلطی نمبر کے مطابق ری سائیکل کریں تو درجہ بندی کرنے میں مشکل پیش آتی ہے یا دوسری مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔