سیالکوٹ ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے ناقص کھانے تیار کرنے کی بناء پر تین ہوٹلوں کو سیل کرکے د و افراد کو گرفتار

بدھ 8 فروری 2017 22:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے ناقص کھانے تیار کرنے کی بناء پر تین ہوٹلوں کو سیل کرکے د و افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر احمد ناصر نے صوفی ریسٹورنٹ شہاب پورہ، میاں جی ریسٹورنٹ خادم علی روڈ، اور وئیر ہائوس سنی فوڈ پر چھاپہ مار کر گندے کچن میں باسی مچھلی، گوشت ،اور چکن برآمد کرکے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور مالکان کو 70ہزار روپے جرمانہ کرنے کے بعد ہوٹلوں کو سیل کردیا ہے۔ جبکہ تین ہوٹلوں سے کھانے والی اشیاء کے نمونہ جات لیکر لاہور لیبارٹری بھجوادئیے ہیں۔