وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ کا رات گئے پہلا اجلاس

تین گھنٹے طویل اجلاس میں شہروں میں سہولتوں کی فراہمی کومزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب اربن ریفارمز روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پنجاب حکومت اور عالمی بنک کا اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہو گا اور میں اس کی خود صدارت کروں گا،شہباز شریف

بدھ 8 فروری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ کا رات گئے پہلا اجلاس منعقد ہوا - تین گھنٹے طویل اجلاس میں شہروں میں سہولتوں کی فراہمی کومزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب اربن ریفارمز روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-عالمی بنک کے ماہرین کی جانب سے اربن سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں-پنجاب حکومت اور عالمی بنک نے اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے عالمی بنک کی پنجاب حکومت کے ساتھ مضبوط شراکت موجود ہے - اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے - عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں- پنجاب حکومت نے شہروں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر اربوںروپے کی سرمایہ کاری کی ہی-پنجاب حکومت شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے - پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بنائی گئی ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری و ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے - سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا چکا ہے -2018ء تک صوبے کے 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف حاصل کریں گے -عالمی بنک کی جانب سے سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں معاونت کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ شرح نمو بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے -صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہو گا اور میں اس کی خود صدارت کروں گا-کنٹری ڈائریکٹرعالمی بنک نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بنک پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں گورننس کو بہتر بنانے کے حوالے سے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے -عالمی بنک نے اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے 100 ملین ڈالر کا نیا پروگرام بھی ترتیب ہے - آئندہ دو ہفتے میں اربن ڈویلپمنٹ کے ماہرین کی ٹیم پنجاب آئے گی اورماہرین کی یہ ٹیم پنجاب حکومت کے ساتھ اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی- پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت کار بڑھانے میں ہمیں خوشی ہو گی- عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر بچا موتھو الانگو(Mr.

Patchamuthu Illangovan)اورشہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے عالمی بنک کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہسینئر ڈائریکٹر عالمی بنک( Mr. Ede Jorege Ijjasz Vasquez) واشنگٹن ڈی سی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، عائشہ غوث پاشا، سید ہارون سلطان بخاری، مشیر ڈاکٹرعمرسیف، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :