زمیندار سینٹرل کاٹن کمیٹی اینڈ ریسرچ سٹیشن کے اصولوں پر کاربند رہیں ،حاجی محمد یونس

بدھ 8 فروری 2017 22:30

سبی۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی ادارہ کاٹن ریسرچ اسٹیشن سبی کے زیر اہتمام ماڈل فارم سبی میں ایک روزہ تربیتی سیمینارمنعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی محمد یونس بنگلزئی،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک شیر محمد خجک،انچارج ماڈل فارم فاروق احمد کھیتران ،زراعت آفیسر ملک غلام رسول ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک منظور احمد کاسی،زراعت آفیسر حبیب الرحمان مرغزانی،خرم بیگ اور علاقے کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایک روزہ سیمینار سے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ادارہ کاٹن ریسرچ اسٹیشن سبی کے انچارج کریم بخش سیال ،انچارج ماڈل فارم فاروق احمد کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمیندارون کو چاہیے کہ وہ کاٹن کی فصل کو منافع بخش بنانے کے لیے سینٹرل کاٹن کمیٹی اینڈ ریسرچ اسٹیشن کے سنہری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے زرمبادلہ میں یقینی اضافہ کریں جبکہ کپاس کی فصل کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے بروقت اسپرئے کریں جبکہ فصل کو بروقت مقدار کے مطابق پانی سیراب کریں انہوں نے کہا کہ اگر موسم زیادہ سرد ہو تو اضافی پانی کے سیراب کرنے سے اجتناب کریں انہوںنے کہاکہ ضلع سبی کی آب ہوا کپاس کی فصل کے لیے انتہائی موضوں ہے جبکہ یہاں دیگر فصلوں کی نسبت کپاس کی فصل کی کاشت کا تناسب بھی اسی وجہ سے یہاں زیادہ ہے انہوںنے کہا کہ کپاس کی فصل منافع بخش ہے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کرکے اپنے زرمبادلہ میں اضافہ کریںاور کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے زمیندار زیادہ سے زیادہ کپاس کی فصل اگائے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنائیں۔