محکمہ زراعت بلوچستان کا اورینٹیشن پروگرام 13تا17فروری منعقد ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سورس ٹیننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام اورینٹیشن پروگرام 13تا17فروری ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سریاب روڈ آڈیٹوریم میںصبح10 بجے منعقد کیا جارہا ہے اس پروگرام میں نئے تعینات ہونے والے زراعت آفیسران کو ڈیپارٹمنٹ اورینٹیشن دی جائے گی پروگرام کے مہمان خاص سردار اسلم بزنجو، وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد جاوید ترین، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی مسعود احمد بلوچ، ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ عبدالمنان رئیسانی ، ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ عبدالوہاب کاکڑ اور محکمہ زراعت کے تمام ڈائریکٹرز بشمول ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروسز ، اورینٹیشن پروگرام میں خطاب کریں گے۔ لہذا محکمہ زرعت میں نئے بھرتی ہونے والے تمام زراعت آفیسران کو مطلع کیاگیا جاتا ہے کہ وہ پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :