بلوچستان ہائی کورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق آفتاب احمدلون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ الہٰ یار بشیر احمدبادینی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ ، محمد ظریف بلوچ قائمقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوستا محمد کو قائمقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیسن جج خاران، برکت علی مرغزانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ اور عبدالقیوم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوستا محمد تعینات کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :