بلوچستان پبلک سروس کمیشن کااعلامیہ

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان زرعی کالج کوئٹہ (محکمہ زراعت و امداد باہمی )میں لیکچرار ایگریکلچر اکنامکس ( بی17-) کی اسامی کیلئے رضوان احمد ولد عبدالواحد ، لیکچرار ایگرونومی( بی17-) کی آسامی کیلئے برکت علی ولد خدادوست ، نصیر الدین ولد بہاو الدین عارف، لیکچرار انٹومولوجی(بی17-) کیلئے نظام الدان ولد امید علی اور لیکچرار سوئل سائنس (بی17-)کی آسامیوں کیلئے سعادالدین ولد رحمت علی اور اورنگزیب ولد اختیار الدین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کی تعینات کیلئے متعلقہ انتظامی محکمہ کو سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :