میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بجٹ پاس نہ ہونے سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے ،ڈپٹی میئر

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بجٹ پاس نہ ہونے سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے اور مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کام رک گئے ہیں جس سے کونسلران بھی کافی پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے کونسلران اور دیگر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاکر محمد حسنی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ ٹھیکیداروں کوادائیگی نہ ہونے سے مزید ترقیاتی کاموں پر کافی اثر پڑرھا ہے اپوزیشن کونسلران سے جلد بجٹ کے حوالے سے ملاقات کرکے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور بجٹ کے پاس ہونے پر ہی ورک آرڈر اور پی ایس ڈی پی میں شامل عوامی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا اپوزیشن کونسلران کے تحفظات کو جلد دور کرکے کوئٹہ شہر کے اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام کی نظریں میٹروپولیٹن کے بجٹ پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ بجٹ پاس نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے جس سے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں یاد رہے کہ اپوزیشن کونسلروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کے بجٹ اجلاس میں شور شرابہ و ہنگامہ کرنے پر میئر کوئٹہ نے بجٹ اجلاس ملتوی کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپوزیشن کونسلران کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی بھی بنوائی تھی جو کہ اب تک کونسلران کے تحفظات کو دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :