تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں،میئر کوئٹہ

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہاکہ تعلیم ہر قوم کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں۔ حکومت بلوچستان غیر سرکاری اور سرکاری اداروں کی معاونت سے تعلیم کے حصول کو ممکن بنارہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا وطن عزیز بھی ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگا۔

اس مقصد کے حصول کیلئے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم مل کر تعلیم کے حصول کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی طرف سے تین روزہ تر۴بیتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ارکان صوبائی اسمبلی سپوژمی اچکزئی ڈاکٹر یاسمین لہڑی اور سابق وزیر کورشید بروچہ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرتری ڈاکٹر عمر بابر، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈ عبدالتواب خان اور پراجیکٹ ہیڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے طارق قمر بھی موجود تھے۔ تربیتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :