کوئٹہ،حالیہ بارشوں اور برف باری کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کر دیاگیا ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

بدھ 8 فروری 2017 22:30

کوئٹہ۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کر دیاگیا ہے متاثرہ علاقوں میں عوام کا ہمارے ساتھ تعاون قابل داد ہے متاثرین کے شکایات و مشکلات کا ازالہ کردیا گیا ہے وہ ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ حاجی عبدالخالق میرزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ نے انہیں علاقے کے متاثرین کی مشکلات و مسائل حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں قلعہ سیف اللہ کے متاثرین میں امدادی سامان انکے دہلیز پر پہنچا یا گیا ہے مزید امدادی سامان بھی انہیں پہنچانے میں دیر نہیں کرینگے حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث بند راستوں کو کھولنے پر دیگر اضلاع کی طرح قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ چیئرمینوں اور ایف سی لیویز و پولیس سمیت عوام کا پی ڈی ایم اے کیساتھ تعاون قابل داد ہے صوبائی وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے سرفراز بگٹی بشمول تمام عملہ عوام کی دن رات خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالخالق میرزئی نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی میں سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انہیں مزید چائیے کہ وہ عوام بالخصوص متاثرین کی دل کھول کر خدمت کرتے ہوئے انہیں امدادی سامان انکے دہلیز پر پہنچانے میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ متاثرین کو پی ڈی ایم اے سی بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :