نوشکی ٹریفک حادثہ، 2خواتین جاں بحق ،7 افرادزخمی ، زخمیوں میں بچے اورخواتین شامل

بدھ 8 فروری 2017 22:20

نوشکی۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) نوشکی ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاں بحق 7 افرادزخمی ہوگئے جن میں بچے اورخواتین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو نوشکی کے علاقے مل کلی محمدخان کے قریب تیزرفتارکارٹکرسے دوخواتین موقع پرہی جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے زخمیوں فوری طورپرنوشکی ہسپتال منتقل کرکے طبی امدادکے بعد زخمی کو کوئٹہ ریفرکردیاگیا۔ضروری کارروائی کے بعد دونوں خواتین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔مزید تفتیش نوشکی انتظامیہ کررہی ہے۔۔